Faisaliat- فیصلیات

اور ناک کٹ گئی

Posted in urdu by Shah Faisal on اکتوبر 26, 2008

صاحبو آج ہی کینبرا کے کیلوری اسپتال کے زچہ و بچہ وارڈ سے واپسی ہوئی ہے کہ جہاں خاکسار کی ناک کٹ گئی۔محاورتاً نہیں جناب حقیقتاً۔ ذرا دھیرے صاحب پوری بات تو سن لیجئے۔ کافی برس ہونے کو آئے کہ ناک کی بڑھی ہڈی نے جینا عذاب کر رکھا تھا۔ اتنا عرصہ تو جیسے تیسے کر کے گزار دیا لیکن اب گزارہ محال تھا۔ سو آپریشن کی غرض سے جا اسپتال داخل ہوا جہاں یہ مژدہ سننے کو ملا کہ سرجیکل وارڈ کا کوئی بستر خالی نہیں اور مجھے ایک رات زچہ و بچہ وارڈ میں گزارنے پڑے گی۔ کمرے میں میرے ساتھ ایک صاحب اور بھی تھے کہ وہ بھی ناک کا آپریشن کرائے پڑے تھے۔ رات بچوں کی غوں غاں اور پڑوسی کی آہ و بکا سنتے گزری لیکن بہرحال گزر ہی گئی۔
چلو یہ مرحلہ بھی طے ہوا۔ زچہ و بچہ میرا مطلب ہے میں اور میری ناک دونوں خیریت سے ہیں۔ آپکو فکر کرنے کی ہرگز ضرورت نہیں۔
"پہلے اور بعد میں” کے رواج کے تحت کچھ تصاویر حاضرِ خدمت ہیں جنکا معیار اسلئے اچھا نہیں کہ موبائل فون سے لی گئی ہیں اور یوں بھی کہ بیگم وہاں تصاویر لینے گئی تھیں کیا؟

چند گھنٹوں پہلے:

چند منٹ پہلے:

آپریشن کے کچھ گھنٹوں بعد:

میری تراشیدہ ناک:

رہے نام اللہ کا!!!

12 Responses

Subscribe to comments with RSS.

  1. شعیب صفدر said, on اکتوبر 26, 2008 at 4:37 صبح

    بڑے بوڑھے تلقین کرتے رہتے ہیں کہ بیٹا کوئی ایسی حرکت نہ کرنا کہ ہماری ناک کٹ جائے! مگر آپ کی کہانی سننے کے بعد معلوم ہوا آپ ناک کٹوانے پر تُلے ہوئے تھے! بہرحال، ناک بچانے کے لئے کئی لوگ تک و دو میں مصروف نظر آتے ہیں، مگر ہمیں خوشی ہے کہ آپ کی ناک خوش اسلوبی سے کٹ گئی ورنہ آپ کے لئے باعث تکلیف رہتی! جبکہ ناک کا کٹ جانا شریف گھرانوں میں کچھ اچھا نہیں سمجھا جاتا ہمیں یقین ہے آپ کے گھر والے آپ کی ناک کٹنے پر پُر سکون ہوں گے!!

  2. میرا پاکستان said, on اکتوبر 26, 2008 at 7:35 صبح

    ہم نے بھی دو صاحبان کی ناک کٹتے دیکھی ہے مگر انہوں نے تو ناک کٹنے کے بعد چند دن بہت تکلیف اور عذاب میں گزارے مگر آپ ہیں کہ مسکرا رہے ہیں۔ یہ ماجرا کیا ہے؟

  3. ڈفر said, on اکتوبر 26, 2008 at 7:35 صبح

    تحریر کے شروع میں تو بس آپکی اس حرکت کا انتظار رہا جسکی وجہ سے زچہ بچہ وارڈ میں آپکی ناک کٹی۔ آپکی بیگم کے پاس اب ایک کافی سالڈ طعنہ ہے آپکو ساری زندگی زچ کرنے کا جسے آپ زیادہ دیر برداشت بھی نہیں کر سکیں گے 😀
    میں سوچ رہا تھا پڑوس کے مریض کی تصویر بھی لگا دی جاتی تو ۔۔۔ کیونکہ آس پاس کوئی جھولا تو نظر آ نہیں رہا 😀

  4. ماوراء said, on اکتوبر 26, 2008 at 7:41 صبح

    مزید پڑھنے پر ہی کھلا کہ اصل ماجرا کیا ہے۔ 😀

    لیکن یہ کیسے آپریشن تھا کہ کوئی پٹی وغیرہ نہیں? مجھے کزن کا بھی ناک کا یہی آپریشن ہوا تھا، وہ تو کچھ دن تک بستر پر ہی پڑا رہا تھا۔ :S

  5. ماوراء said, on اکتوبر 26, 2008 at 7:42 صبح

    مجھے کزن کا نہیں۔۔ میرے کزن کا۔۔:(

  6. ساجداقبال said, on اکتوبر 26, 2008 at 2:43 شام

    یہ بتائیے کہ آپریشن کامیاب رہا ناں؟ کوئی سیکنڈری آپریشن تو نہیں ہونا؟ اللہ آپکو شفا دے۔

  7. شکاری said, on اکتوبر 26, 2008 at 4:53 شام

    بھائی مبارک ہو آپکی ناک کٹ گئی۔ 😉

  8. مکی said, on اکتوبر 27, 2008 at 10:06 صبح

    ناک کٹوانا مبارک ہو.. سوچ رہا ہوں پاکستان جاکر میں بھی ناک کٹوا ہی لوں..

  9. Shah Faisal said, on اکتوبر 27, 2008 at 2:50 شام

    شکریہ صاحبان، آپکی دعاؤں اور نیک خواہشات کیلئے۔
    جن دوستوں کو یہ حیرت ہے کہ مجھے تکلیف کیوں نہیں ہوئی تو عرض ہے کہ تکلیف تو اچھی خاصی ہوئی تھی لیکن اسکے علاوہ کوئی چارہ بھی نہیں تھا سو جیسے تیسے کر کے برداشت کر لی۔ البتہ کچھ لوگوں کا مسئلہ واقعی خاصا خراب ہوتا ہے، میرے معاملے میں اللہ تعالیٰ نے بڑا کرم کیا۔

  10. Dard Aashna said, on نومبر 18, 2008 at 11:28 شام

    آپریشن سے پہلے والی ناک ذیادہ متاثر کن ہے۔

  11. زین زیڈ ایف said, on دسمبر 25, 2008 at 4:23 صبح

    آپریشن سے چند منٹ پہلے تو بڑے خوش نظر آرہے ہیں لگتا ہے بیگم صاحبہ نے کچھ زیادہ ہی ٹافیاں وغیرہ کھلائی تھیں
    خیر۔ آپریشن بخیر و خوبی ہوا ، اللہ پاک کا شکر ہے ۔
    اب کیسے مھسوس کررہے ہیں پہلے سے بہتر یا ۔۔۔۔۔؟؟

  12. aarzoo said, on جنوری 4, 2009 at 4:46 صبح

    Adaab Shah FAisal Sahab,

    BAs bhatakte bhatakte aapke blog tak aa pohonchi…aur yakeen maniye..i enjoyed reading every bit of ur experiance of nose surgery…Allaah aapko sehat ata farmai…but i can’t help writing u have a way with words that put a smile on my face.

    keep writing…inshAllaah phir aaungi parhne..:)

    "aarzoo”


جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: