Faisaliat- فیصلیات

فیصلعین- میرا تصویری بلاگ

Posted in Life, Photos by Shah Faisal on مارچ 21, 2009

صاحبو آخر کار ناچیز سے رہا نہیں گیا اور ایک تصویری بلاگ بنام فیصلعین ترتیب دے ہی ڈالا۔ بیگم کو یقین ہے کہ ایسا کرنے کی بنیادی وجہ شہرت کی ہوس ہے لیکن میرا ایسا چنداں خیال نہیں۔ فوٹوگرافی کرنے کا میرا  مقصد صرف اتنا ہے کہ اس دنیا کو نت نئے زاویوں سے خود بھی دیکھوں اور اپنے آس پاس کے لوگوں کو بھی دکھاؤں۔

میں شائد ان لالچی لوگوں میں سے ہوں جو منزل پر تو پہنچنا چاہتے ہیں لیکن راستے کو بھی نظرانداز نہیں کرنا چاہتے۔ بہت سے لوگ منزل کی دوڑ میں راستے کو مکمل نظر انداز کر دیتے ہیں اور جب منزل پر پہنچتے ہیں تو ایک نئی منزل انکی منتظر ہوتی ہے۔ میرا فوٹوگرافی کرنا اس نہ ختم ہونے والے چکر سے بغاوت ہی سمجھ لیجئے۔ اللہ تعالیٰ کی یہ زمین بہت خوبصورت ہے لیکن ہم اسے محسوس کیے بغیر ہی جی جاتے ہیں، مر جاتے ہیں۔ شائد ان تصویروں سے چند لمحے اس دنیا کو اسی دنیا میں جینے کے مل جائیں۔

ایک ثانوی مقصد اپنے احساسات کا اظہار تصویروں میں کرنا بھی ہے گرچہ اسکے لئے کافی مشق چاہیے جو مجھ جیسے نیم حکیم کے بس کی بات نہیں۔

آپکی آراء کا انتظار رہیگا۔ میری دائمی سستی کے طفیل گرچہ کم کم ہی پوسٹ دیکھنے کو ملیں گی جسکے لئے پیشگی معذرت قبول کیجئے۔

ارے ہاں، یہ تصاویر آپ فلکر پر یہاں دیکھ سکیں گے۔

11 Responses

Subscribe to comments with RSS.

  1. Billu said, on مارچ 21, 2009 at 1:12 صبح

    Mubarak ho aap ko new Blog ke liye

  2. دوست said, on مارچ 21, 2009 at 1:50 صبح

    مبارکباد

  3. بدتمیز said, on مارچ 21, 2009 at 2:50 صبح

    تصویریں اتارنا مجھے بے حد پسند ہے۔ ہر وقت ٹھچ ٹھچ ہوتی رہتی ہے۔ میں آج ہی سوچ رہا تھا کہ بہت سی چیزیں میں نظر انداز کر دیتا ہوں اور تصویریں اتارنا لاشعوری طور پر دراصل معلومات جمع کرنا ہوتا ہے۔ بالکل ویسے ہی جیسے کرائم سین پر دھڑا دھڑ تصاویر اتاری جاتی ہیں۔
    یہ احساس مجھے ابو شامل کے کزن کی تصاویر دیکھ کر ہوا۔ میں کسی آبجیکٹ کو فوکس کرنے کے بجائے معلومات کو فوکس کر رہا ہوتا ہوں۔ یعنی اپنے نظر انداز کرنے والی غلطی کا لاشعوری ازالا کر رہا ہوتا ہوں۔
    آپ اپنی فوٹوگرافی پر روشنی ڈالیں کہ آپ کا نقطہ نظر کیا ہے؟
    تھیم کالی مجھے کبھی بھی پسند نہیں آتی اور میرے خیال سے تصاویر کا سارا حسن اس کالی تھیم نے خراب کر دیا ہے۔ تصویر کی آوٹ لائن ہی نہیں بیک گراؤنڈ سفید ہی رکھیں۔ آگے جو آپ کو پسند ہو۔
    اگر بلاگ سپات استعمال کریں تو زیادہ بہتر ہے۔ نہ صرف ایڈز لگا سکتے ہیں بلکہ پلس پوائنٹ کہ تھیم میں تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے۔ تیسرے وہاں تصویر اپلوڈ کریں تو فل سائز میں اپلوڈ ہوتی ہے۔ یاد رہے کہ اگر ایڈز سے آپ متنفر ہیں تو ورڈپریس والے آرکائیو پر اپنے ایڈز لگاتے ہیں۔
    فلکر پر تصاویر اپلوڈ مت کریں۔ بہتر ہے پکاسا یا پھر ونڈوز لائی فولڈر۔ پکاسا پر 1 گیگا باءٹ جگہ ملتی ہے اور ونڈوز لاءو فولڈر پر 25 گیگا باءٹ
    فلکر پر آپ 100 ایم کی فاءل اپلوڈ کر سکتے ہیں ہر ماہ
    http://www.flickr.com/help/photos/#34
    اور پھر یہ دیکھاتا بھی صرف 200 تصاویر ہیں اس سے پہلی سب غاءب کر دیتا ہے
    http://www.flickr.com/help/limits/#66
    بلاگ سپاٹ پر جب اپلوڈ کریں تو وہ اپنے سرور پر تصاویر محفوظ کرتا ہے۔
    اگر بالکل سچ کہوں تو تصاویر شاءد بہت اچھی ہونگی لیکن پہلے تھیم اور پھر فل ساءز میں نہ ہونے کی وجہ سے مجھے بالکل پسند نہیں ٓءی کیونکہ کچھ نظر ہی نہیں ٓ رہا۔ نظر کا بھی مسءلہ ہو سکتا ہے پر اپنے پر الزام لے کون؟ 😛

  4. پاکستانی said, on مارچ 21, 2009 at 2:54 صبح

    نئے بلاگ کی مبادک باد

  5. عمر احمد بنگش said, on مارچ 21, 2009 at 4:40 صبح

    مبارکباد

  6. أبو فارس said, on مارچ 21, 2009 at 7:05 صبح

    موج ہے

  7. Shah Faisal said, on مارچ 22, 2009 at 4:51 صبح

    بلو، دوست، پاکستانی، عمر بھائیو، آپ سب کا بہت شکریہ۔آپکی دعائیں ساتھ ہوں تو انشاءاللہ یہ سلسلہ جاری رہیگا۔
    بدتمیز بھیا، مجھے فوٹوگرافی کرتے ہوئے تقریباً اٹھارہ سال ہو گئے ہیں، کبھی زیادہ کبھی کم لیکن سلسلہ چلتا ہی رہا ہے۔ وجہ تو بتا دی، میرا مقصد معلومات اکھٹی کرنا تو نہیں لیکن کسی حد تک ان لمحوں کو محفوظ کرنا ہوتا ہے لیکن ایسا زیادہ نہیں ہوتا کیونکہ میں فی البریہ یا کینڈڈ فوٹوگرافر نہیں ہوں۔ میری زیادہ توجہ لینڈسکیپ اور کسی حد تک پورٹریٹ پر ہے۔
    تھیم مجبوری میں کالی لگائی ہے کہ ہلکے رنگ کی تھیم تصاویر پر حاوی ہو جاتی ہے۔
    فلکر کی جو خامیاں ٓپ نے بتائی ہیں، وہ میرے علم میں ہیں، لیکن میں کچھ عرصے بعد پرو اکاونٹ لینے کا سوچ رہا ہوں۔
    فی الحال آپ فلکر سلائڈشو میں تصاویر کو کچھ بڑا دیکھ سکتے ہیں۔
    بلاگ سپاٹ اچھا ہے لیکن ایک تو کاپی رائٹ اتنا اچھا نہیں، پھر فلکر زیادہ مقبول بھی ہے۔ انکی گیلری بھی اچھی ہے۔
    ونڈوز والے تو یونہی ٹامک ٹوئیاں ماررتے رہتے ہیں، مجھے یقین ہے کہ انکی فوٹو سروس بھی انکی بلاگنگ کی طرح تھکی ہوئی ہو گی، گرچہ میں نے آزمائی نہیں ہے۔
    اگر فلکر پر بھی کام نہ بنا تو اپنی سائٹ بنوا لونگا، خود مجھے طریقہ نہیں آتا ورنہ میرا دل اس سائز کی تصاویر کا تھا:
    http://www.boston.com/bigpicture/
    بہرحال آپکے تفصیلی مشورے کا شکریہ، کچھ حصے پر شائد عمل بھی ہو جائے
    (:

  8. طارق راحیل said, on مئی 13, 2009 at 1:22 صبح

    Mubarak ho bhai.

    too_much_of_lectures_4.jpg

    too_much_of_lectures_3.jpg

    too_much_of_lectures_2.jpg

    too_much_of_lectures_1.jpg

  9. Qumer said, on جون 23, 2009 at 3:09 شام

    Asslam o Aliakum
    I have visited your foto blog as well it is also nice one 🙂 Mahshallah.

  10. […] اتنا تو آپ بھی جانتے ہیں کہ لینکس اپنا ذوق ہے اور فوٹوگرافی اپنا شوق۔ اب اگر یہ دونوں یکجا ہو جائیں تو کیا صورت بنے […]


جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: