Faisaliat- فیصلیات

موبائل فون اور آپکا شناختی کارڈ

Posted in urdu by Shah Faisal on ستمبر 18, 2009

صاحبو یہ بات ہی کچھ ایسی اہم ہے کہ معمول سے ہٹ کر مجھے پوسٹ کرنا پڑ رہی ہے۔
ابھی کچھ دیر پہلے فیس بُک پر ڈفر کی ایک تجویز دیکھی کہ اپنا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر، بغیر کسی وقفے یا ڈیش کے لکھ کر 668 پر بھیجیں۔ جواباً ایس ایم ایس آپکو بتائے گا کہ اس شناختی کارڈ نمبر پر کتنے موبائل نمبر ایشو کیے جا چکے ہیں۔ اپڈیٹ: یہی معلومات پی ٹی اے کی ویبسائٹ پر  بھی لی جا سکتی ہیں۔
ٹیلے نار فون استعمال کرتے ہوئے ایس ایم ایس کا جواب نہیں آیا لیکن یو فون کے ایک نمبر سے یہ ایس ایم ایس کیا تو فوراً جواب آ گیا۔ میری حیرت کی انتہا نہیں یہ دیکھ کر کہ میرے نمبر سے ٹیلے نار اور وارد کے ایک ایک نمبر کے علاوہ موبی لنک کے 8 نمبر ایشو کیے جا چکے ہیں۔
مجھے یاد پڑتا ہے کہ (وارد اور ٹیلی نار کو چھوڑ کر) میں نے موبی لنک کا صرف ایک نمبر لیا تھا کسی زمانے میں اور وہ بھی بہت عرصے سے استعمال نہیں کر رہا۔
میرا خیال فوراً اس دکاندار کی جانب گیا ہے جسکو میں نے اپنے کارڈ کی کاپی دی تھی۔ لگتا ہے ان صاحب نے میرے کارڈ کی کاپی کا خوب فراخدلانہ استعمال کیا ہے۔
اب میں اس بات پر بھی سوچ رہا ہوں کہ نہ جانے اور کتنی جگہوں پر میرے کارڈ کا ناجائز استعمال ہو رہا ہے اور کب قانون کا کوئی پھندا کسی ایسے ہی چکر میں میں میرے گلے میں پڑتا ہے۔
فی الحال تو میں نے موبی لنک کی ویبسائٹ پر فوری طور پر یہ سب نمبر بند کرنے کی گزارش کی ہے لیکن لگتا نہیں کہ اسکا کوئی جواب آئے یا اسپر عمل ہو۔ شائد انکی فرنچائز پر جانے اور کافی مغز ماری کے بعد ایسا ممکن ہو سکے۔ دیکھتا ہوں کہ کیا، کیا جا سکتا ہے۔آپ اپنی تسلی بھی کر لیں۔ اور ہاں، ڈفر بھائی بہت بہت شکریہ۔ جیل سے بچ گیا تو آپکو زبردست ڈنر کراؤنگا، کینبرا کی فوڈ سٹریٹ میں۔

اپڈیٹ: اس سروس کے اجراء سے متعلق خبر یہاں دیکھئے۔ اسکے علاوہ میری ناقص معلومات کے مطابق یہ سروس زونگ اور یو فون پر کام کر رہی ہے، ٹیلے نار اور وارد میں شائد نہیں۔ اسکے علاوہ کچھ لوگوں کو ایک سے زیادہ مرتبہ کوشش کے بعد کامیابی ہوئی ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بعض لوگوں کے کنکشن موجود تھے جبکہ رپورٹ میں نہیں آئے لیکن زیادہ تر لوگوں کی رپورٹ انکی توقع سے زیادہ نمبروں کی نشاندہی کرتی ہے۔ ان متفرق نتائج کی وجہ شائد اس سروس کا ٹیسٹ فیز میں ہونا ہو ۔ مزید کچھ لوگوں کے نتائج دیکھنے کیلئے عامر کا بلاگ دیکھئے۔

39 Responses

Subscribe to comments with RSS.

  1. DuFFeR - ڈفر said, on ستمبر 19, 2009 at 2:29 صبح

    میں حاضر جناب
    آپ ڈنر کے لئے گوانتانا موبے بھی بلائیں گے تو آ جاؤں گا
    لیکن وقت میری مرضی کا
    مصروفیت بہت ہے نا 😉 ۔

  2. خاور said, on ستمبر 19, 2009 at 4:20 صبح

    سر جی باہر والے لوگ کیا کریں جی ؟؟
    هو سکتا ہے که همارا شناختی کارڈ بھی ورط (استعمال)لیا گیا هو

  3. مکی said, on ستمبر 19, 2009 at 4:57 صبح

    یہ تو بڑی ٹینشن والی خبر ہے.. کیا یہ طریقہ کسی بھی کنکشن پر کارآمد ہے..؟

  4. راشد کامران said, on ستمبر 19, 2009 at 4:59 صبح

    بالکل یہی سوال پوچھنے جارہا تھا جو خاور صاحب‌نے کردیا۔۔۔ کیا کسی دوست وغیرہ کے موبائل فون سے بھی اپنے شناختی کارڈ‌کے معجزے دیکھے جاسکتے ہیں؟ لگتا ہے چند ایک سالوں میں بینک سے قرضہ بھی لینا شروع کردیں گے لوگ یا بینک خود ہی شناختی کارڈ فراہم کردیں گے

  5. Shah Faisal said, on ستمبر 19, 2009 at 5:14 صبح

    @ڈفر
    ٹھیک ہے سر، وقت آپکی مرضی کا۔ مجھے خوشی ہو گی۔
    @خاور، مکی، راشد کامران
    مجھے ٹیلے نار سے جواب نہیں آیا تو بیگم کا یو فون استعمال کیا۔ کسی دوست سے کہہ دیں، وہ چیک کر دیگا۔

  6. Shah Faisal said, on ستمبر 19, 2009 at 5:34 صبح

    صاحبان اپنے اپنے نتائج بھی شیئر کریں ذرا۔
    ایک گمان غالب ہے کہ موبائل کمپنیاں یہ نمبر بند کرنے میں پس و پیش سے کام لینگی کہ مسئل کمائی کا ہے۔

  7. George said, on ستمبر 19, 2009 at 2:18 شام

    Hi Faisal,

    I just got by name that must be the Faisal of ICUN.
    Its me George, Good to find you after a long time. Yar how r u and Bhabi?
    Do write me on my hotmail address.
    Keep in touch
    yours
    Small Man George

  8. Asif Ali Khaskheli said, on ستمبر 19, 2009 at 2:25 شام

    Bhai aap nay buhat hi important sharing kii hai, aap ka buhat buhat shukrya.

  9. Farhan Danish said, on ستمبر 19, 2009 at 3:14 شام

    10 Numbers. 🙂 ha ha ha

  10. Mir Ali Murad Talpur said, on ستمبر 19, 2009 at 4:19 شام

    Thanks for sharing such information some time before I went to Ufone Office concerning this matter they answerd me almost 10 sim are in my NIC,I forgot thereafter thanks for remembering,it’s only with Ufone don’t know about other networks,
    wah wah Pakistan ZindaBagh
    Thanks

  11. خاور said, on ستمبر 19, 2009 at 6:18 شام

    یه تالپور صاحب کا اخری لفظ پاکستان زندھ باغ بڑا اچھا لگا

  12. Arshad Haroon said, on ستمبر 19, 2009 at 6:56 شام

    Quite useful excercise……..I too came to know that 8 connections were issues in my name while i had only applied for one…….where did the rest of the seven connections go………a bit scarey…….a follow up of all this needs to be done in order to disable the rest of the connections.

    Thanks for the post faisal.

    Haroon

  13. Dr. A. Mohsin said, on ستمبر 19, 2009 at 8:12 شام

    Dear msg sending failed on 668. Check it out again and tell me.

    • Shah Faisal said, on ستمبر 20, 2009 at 2:52 شام

      ڈاکٹر محسن صاحب، آپ کسی دوسرے نمبر سے کوشش کریں، شائد کام بن جائے۔

  14. یاسرعمران مرزا said, on ستمبر 20, 2009 at 10:54 صبح

    فیصل صاحب
    موبائل نمبر بند کرانے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ مذکورہ کمپنی کی ہیلپ لائن پر فون کر کے انہیں کہیں کہ فلاں فلاں نمبر آپ کے زیر استعمال نہیں لہزا اسکو بند کر دیا جائے،
    شکریہ

  15. زیک said, on ستمبر 20, 2009 at 1:58 شام

    میں تو یہ سوچ رہا ہوں کہ کوئ بھی آپ کا شناختی کارڈ نمبر ٹیکسٹ کر کے معلوم کر سکتا ہے کہ آپ کے نام کونسے سیل نمبر ہیں۔

    • Shah Faisal said, on ستمبر 20, 2009 at 2:50 شام

      زکریا بھائی یہی خیال میرے ذہن میں بھی آیا تھا۔ اس سے پرائیویسی تو لیک ہوتی ہے لیکن مکمل نہیں کیونکہ نمبروں کا علم نہیں ہوتا، صرف تعداد پتہ چلتی ہے۔ اس سے بھی (گرچہ وہ بھی کسی حد تک ہی) بچا جا سکتا تھا اگر یہ سہولت صرف اپنے شناختی کارڈ کے تحت رجسٹر شدہ کسی نمبر سے ایس ایم ایس کرنے پر ملتی۔ لیکن جو لوگ میرا کارڈ نمبر پہلے ہی استعمال کر چکے ہیں، وہ پھر بھی جان سکتے تھے۔

      • memon zuhaib said, on ستمبر 20, 2009 at 5:05 شام

        how to add pic???

  16. memon zuhaib said, on ستمبر 20, 2009 at 4:37 شام

    thx dear for informing us to away from problems that we may face in future,these personalities who help others are always remembreb in prayers so u r also thnx again…….

  17. memon zuhaib said, on ستمبر 20, 2009 at 5:10 شام

    dear i have ufone sim but still my sms is not sendind for checking numbers which are issued at my num

  18. Eid Mubarak said, on ستمبر 21, 2009 at 7:31 شام

    شگفتہ آداب بے حد آداب
    پھولوں کی مہک آبشاروں کا ترنم
    شباب کا امنگ کلیوں کا تبسم
    فضاوں میں رچی خوشبو جیسی
    سحر انگیز شگوفوں دل آویز نغموں جیسی
    بھر پور گنگناتے خیال میں
    خوش کن اداوں جیسی
    خوش ادا مچلتی گنگناتی ریشمی لہروں جیسی
    حسین یادوں کے جل تھل جیسی
    پر کشش عید آئی ہے
    اس دھنک رنگ موقع پر میری جانب سے
    عید مبارک

  19. VIP3R! said, on ستمبر 24, 2009 at 3:19 شام

    668 p Ufone se SMS hee send nai ho rahe.. mere paas

    • Shah Faisal said, on ستمبر 24, 2009 at 6:06 شام

      Dear Viper
      Have you tried another SIM and/ or another company?
      As I said, this is a beta service. A lot of people got responses, many others didn’t.
      If you are really concerned, you can visit each company’s office and get your NIC checked.
      I hope that helps.
      On a side note, it takes a while to read and respond to comments on blog. I hope you realize that. Thanks.

  20. VIP3R! said, on ستمبر 24, 2009 at 3:20 شام

    Please help me out

  21. VIP3R! said, on ستمبر 24, 2009 at 3:21 شام

    😕

  22. Bhutto said, on ستمبر 28, 2009 at 1:57 صبح

    Oh GOD! as per your instructions i have checked my CNIC, i am very shocked.. 7 numbers have been issued on my NIC, just what i remember that till now i have purchased only 2 sims. well can anybody suggest me how can i clear my NIC? now i should check my NIC from the banks too, do’t know how much LOAN have been issued???!
    well this is PAKISTAN anything can happen here without any knowledge….>!

  23. ali raza said, on ستمبر 28, 2009 at 8:00 شام

    Asalam o alikum bhai
    668 sy hamen ye to pata chal jata hy k kitny numbers chal rehy hain yani un ki quantity pata chalti hy laikin wo numbers pata nehi chalty. us k liye kiya karna pary ga.

    • Shah Faisal said, on ستمبر 30, 2009 at 5:25 صبح

      بھائی اسکے لئے آپکو اس کمپنی کے دفتر جانا پڑیگا جس کا نمبر ہے۔

  24. Waheed Akbar khaskheli said, on ستمبر 30, 2009 at 9:23 شام

    Thank so Much for sharing nice information!

    Peace!

  25. طارق راحیل said, on اکتوبر 14, 2009 at 3:24 شام

    mere naam pr 7 sim U ki hain
    or 2 Jaz ki

    jab k mai ne U ki 1 or 1 zong ki li hai
    baqi kis k pas hain
    or Zong ki Q na batai on hon ne 😮

  26. Ali raza said, on اکتوبر 19, 2009 at 3:42 صبح

    Tama dost mazeed tafseelat k liyt is link par click karen.
    http://www.fromaliraza.blogspot.com

  27. Ali raza said, on اکتوبر 19, 2009 at 3:49 صبح

    tamam dost mazeed tafselat k liye is link ko dekhen
    http://www.fromaliraza.blogspot.com


جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: