Faisaliat- فیصلیات

افسوس صد افسوس

Posted in urdu by Shah Faisal on جنوری 3, 2010

آج دو خبروں پر نظر پڑی۔ ایک یہ کہ دنیا کے ایک ارب سے زیادہ انسان آج بھی بھوکے ہیں۔ یعنی تقریباً ہر چھ انسانوں میں ایک بھوکا ہے۔ یعنی اگر آپکے گھر میں چھ فرد ہیں تو ان میں سے ایک بھوکا ہے یا فرض کریں کہ آپ بارہ افراد کو کھانے پر بلاتے ہیں لیکن دس افراد کھانا کھاتے ہیں اور باقی دو مہمان بھوکے واپس لوٹ جاتے ہیں۔ افسوس صد افسوس۔

دوسری خبر یہ کہ بہت سے لوگ آجکل ورچوئل گیمز اور ورچوئل تحائف پر بے تحاشا پیسہ ضائع کر رہے ہیں۔ یعنی کسی کی سالگرہ پر اگر پھول بھیجنے ہیں تو انٹرنیٹ پر ورچوئل پھول بیجیں جو ان صاحب کی ای میل میں چند لمحے چمکیں گے اور آپکی جیب سے کچھ پیسے کم ہوں جائیں گے۔ یہی پیسے جو آپ کسی کو کھانا کھلانے، کسی کو دوائی خرید کر دینے یا سردی سے بچنے کیلئے گرم کپڑے مہیا کرنے پر خرچ کر سکتے تھے۔ افسوس صد افسوس۔