Faisaliat- فیصلیات

افسوس صد افسوس

Posted in urdu by Shah Faisal on جنوری 3, 2010

آج دو خبروں پر نظر پڑی۔ ایک یہ کہ دنیا کے ایک ارب سے زیادہ انسان آج بھی بھوکے ہیں۔ یعنی تقریباً ہر چھ انسانوں میں ایک بھوکا ہے۔ یعنی اگر آپکے گھر میں چھ فرد ہیں تو ان میں سے ایک بھوکا ہے یا فرض کریں کہ آپ بارہ افراد کو کھانے پر بلاتے ہیں لیکن دس افراد کھانا کھاتے ہیں اور باقی دو مہمان بھوکے واپس لوٹ جاتے ہیں۔ افسوس صد افسوس۔

دوسری خبر یہ کہ بہت سے لوگ آجکل ورچوئل گیمز اور ورچوئل تحائف پر بے تحاشا پیسہ ضائع کر رہے ہیں۔ یعنی کسی کی سالگرہ پر اگر پھول بھیجنے ہیں تو انٹرنیٹ پر ورچوئل پھول بیجیں جو ان صاحب کی ای میل میں چند لمحے چمکیں گے اور آپکی جیب سے کچھ پیسے کم ہوں جائیں گے۔ یہی پیسے جو آپ کسی کو کھانا کھلانے، کسی کو دوائی خرید کر دینے یا سردی سے بچنے کیلئے گرم کپڑے مہیا کرنے پر خرچ کر سکتے تھے۔ افسوس صد افسوس۔

Advertisements

6 Responses

Subscribe to comments with RSS.

  1. راشد کامران said, on جنوری 3, 2010 at 2:25 صبح

    اس بات سے دکھ میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے کہ دنیا میں بسیار خوری سے بیمار افراد کی تعداد بھی اچھی خاصی ہے۔

  2. افتخار اجمل بھوپال said, on جنوری 3, 2010 at 4:01 شام

    اور اس سب کے ساتھ انسانی حقوق کا شور و غُغا بھی بہت ہے ۔ منافقت ہی منافقت

  3. الف نظامی said, on جنوری 3, 2010 at 4:33 شام

    بندہ بڑے سے بڑا مجاھدہ کر سکتا ہے ، ساری رات جاگ کر نفل پڑھ سکتا ہے اور جو کچھ بھی کہو کر سکتا ہے، کسی غریب کو ایک روٹی تک نہیں دے سکتا۔
    مقالات حکمت از ابو انیس محمد برکت علی لدھیانوی

  4. Osaid said, on جنوری 4, 2010 at 12:41 صبح

    آپ تھوڑا صبر کریں مغربی سائنسدان ورچوئل فوڈ بھی نکال رہے ہیں، پھر شائد اتنے لوگ بھوکے نہ رہیں۔۔ ۔

  5. emran said, on جون 13, 2010 at 6:50 شام

    جناب بھوک تو ایک ایسا المیہ ہے جو روز ازل سے ہے اور روز حشر تک رھے گا .کسی کی بھوک مٹ جاتی ہے اور کسی کی نہیں. کاش کے ورچوئل فوڈ سے رییل (real )بھوک بھی مٹ سکتی .


جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: