Faisaliat- فیصلیات

سیاروں کو سفر

Posted in australia, Life, Travel, urdu by Shah Faisal on مئی 28, 2010

صاحبو میں فلکیات میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتا، ہاں سٹیون ہاکنگ کی ایک کتاب وقت کا سفر کا ترجمہ پڑھ کر کچھ دلچسپی ضرور ہو گئی تھی لیکن میرے نزدیک اس دنیا کے مسئلے کیا کم ہیں کہ ہم دوسری دنیاؤں کو مسخر کرنے چل دیں؟ بہرحال یہ تو ایک جملہ معترضہ ہے، عرض یہ کہ جہاں ناچیز فوٹو گرافی کا شوق رکھتا ہے وہیں ایک مشغلہ ڈاکومنٹری فلمیں بھی ہیں۔ کچھ یہی وجہ کہ نیٹ جیو، ڈسکوری، ہسٹری چینل وغیرہ سے بات آگے بڑھ کر یا تو کارٹون نیٹورک پر ختم ہوتی ہے یا کھیل کے چینلوں پر لگی نورا کشتیوں پر۔

بہرحال جب مکی بھائی کے پے در پے تراجم دیکھے اور ابو شامل کے فلمستان پر نظر پڑی ہے تو دونوں کا کچھ ملا جلا اثر اس پوسٹ کی صورت ظاہر ہو رہا ہے۔ یہ کہنا تو کچھ فضول ہی ہے کہ اب اردو بلاگستان سے کتنا رشتہ رہ گیا ہے اور کیا میں خود کو بلاگر کہنے میں حق بجانب بھی ہوں یا نہہں۔ خیر اس سے پہلے کہ آپ یہاں سے تشریف لے جائِیں، مدعا بیان کر دیتا ہوں۔

ڈاکومنٹری کے شوقین خواتین و حضرات یہاں دل ٹھنڈا کر لیں اور فلکیات کے دیوانے یہ آسٹریلین ڈاکومنٹری بہ نام voyage to planets ضرور دیکھیں۔ میرا خیال تھا کہ یہ شائد امریکہ میں بنی ہو گی لیکن یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آسٹریلیا بھی اس میدان میں پیچھے نہِیں۔
اسکے علاوہ اے بی سی کے دیگر پروگرام آن لائن دیکھے جا سکتے ہیں لیکن تیز رفتار انٹرنیٹ شرط ہے۔

ڈاکومنٹری دیکھ کر بتائیے کہ کیسی لگی۔ مجھے تو اسکی اقساط کا انتظار ہی رہتا ہے۔

اور ہاں بھائی لوگو، آپکے تبصروں سے علم ہوا  کہ یہ ڈاکومنٹری آسٹریلیا سے باہر نہیں دیکھی جا سکتی۔ اب یا تو آپ آسٹریلیا کے کسی آئی پی سے سائٹ پر جائیں (میرے محدود علم کے مطابق ایسے کئی طریقے موجود ہیں) اور یا پھر اس بات کا انتظار کریں کہ یار لوگ اس کے ٹورنٹ بنا ڈالیں۔ ویسے اگر کوئی پاکستانی دوست اس کو بانٹنے کی ذمہ داری لے لیں تو میں انھیں اسکی اب تک کی اقساط مہیا کر سکتا ہوں۔ ہے کوئی؟ 🙂

7 Responses

Subscribe to comments with RSS.

  1. راشد کامران said, on مئی 28, 2010 at 3:57 صبح

    اسٹیون ہاکنگ کی سیریز آج کل نیشنل جیوگرافکس پر چل رہی ہے اور بہت ہی عمدہ ہے۔ خاص کر ٹائم ٹریول والی تو بہت ہی اعلی تھی۔

  2. ڈفر - DuFFeR said, on مئی 28, 2010 at 5:17 صبح

    Due to copyright reasons this video program is available for download by people located in Australia only. If you are not located in Australia, you are not authorised to view this video.

    If you ARE located in Australia and feel an error has been made we would appreciate your help with improving this service. Please provide your details to help us resolve the problem.

  3. ابوشامل said, on مئی 29, 2010 at 8:30 شام

    ویسے، اسٹیون ہاکنگ صاحب نے بھی بیرونی دنیا سے رابطوں کی کوششوں سے روکنے کا مشورہ دیاہے 🙂 ۔ آپ کے دیے گئے دونوں لنکس یہاں (پاکستان میں) کام نہیں کر رہے Object not found۔ 😦

  4. عثمان said, on جون 7, 2010 at 1:51 شام

    سٹیفن ہاکنگ کی کتاب بائیس سال پرانی ہے۔ اس میں موجود کچھ مواد کسی حد تک پرانا ہو چکا ہے۔ نیز یہ کہ اس کتاب میں کچھ چیزیں اس طرح نہیں بیان کی گئیں جیسے بیان کی جانے چاہئں تھیں۔ پچھلے دس سالوں میں Brian Greene, Liza Randall, Michio Kaku, Leonard Susskind,
    Alan Guth,
    کی بہت شاندار کتابیں آچکیں ہیں۔ جن میں دیا گیا مواد کافی جدید اور پہتر پیرائے میں بیان کیا گیا ہے۔

    • Shah Faisal said, on جون 9, 2010 at 2:53 صبح

      تشریف آوری کا شکریہ جناب۔
      آپکو یقینا علم فلکیات میں دلچسپی ہے، کم از کم مجھ سے زیادہ۔ آپکا تبصرہ شوقین خواتین و حضرات کیلئے یقینا کار آمد ہے۔


تبصرہ کریں