کنجوس کہیں کے۔۔۔
نہیں نہیں میں اُنھیں نہیں کہہ رہا، وہ مجھے کہہ رہے ہیں۔ یقین نہیں آتا؟ یہ دیکھیے:
ہائے میری قسمت۔۔۔ خیر آپ تو مفت سی ڈی کا مزا لے ہی سکتے ہیں۔ جی جی جائیے جائیے۔ ویسے بھی میری جامعہ کے انٹرنیٹ پر سی ڈی تو کیا ڈی وی ڈی کا ڈاؤنلوڈ بھی چند منٹوں کی بات ہے۔
😉
لیکن اگر آپ بھی بہتر رفتار کے انٹرنیٹ کے مالک ہیں اور میری طرح بے صبرے بھی، تو اپنی سی ڈی یا ڈی وی ڈی ڈاؤنلوڈ کر لیجیے، ابنٹو کی ویب سائٹ سے۔ اب اگر اُنکا بھلا چاہتے ہیں تو انکی سائٹ کی بجائے ٹورنٹ سے ڈاؤنلوڈ کر لیجیے۔ اب یہ نہ پوچھیے گا کہ یہ ٹورنٹ کیا بلا ہے۔ دعاؤں میں یاد رکھیے۔ جزاک اللہ۔
فری سی ڈی کی اسکیم تو کافی پہلے بند ہو چکی ہے نا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
جی نہیں۔ اب بھی جاری ہے۔
مجھے پرسوں سی ڈی موصول ہو چکی ہے
تھیکن یو اوبنٹو ۔ ۔ ۔
یہ ٹورنٹ کیا بلا ہے؟ 🙄
اسی بلا پر کلک کرکے دیکھ لیں
مجھے تو 9.10 کی ریلیز پر ہی منع کر دیا تھا کہ صاحب، بہت سی ڈیز لے چکے اب تمہیں نہیں دینے کے۔ اس لیے پچھلی مرتبہ نعمان یعقوب نے سی ڈیز دیں اور اس مرتبہ پہلے ڈاؤنلوڈ کی اور پھر بعد میں کراچی میں ہونے والی اوبنٹو پارٹی میں بھی کچھ سی ڈیز ملیں اور بانٹنے کا کام آسان ہو گیا 🙂
جی میں نے شائد پچھلی چند مرتبہ کوشش ہی نہیں کی تھی۔ ورنہ شائد پہلے ہی جھنڈی دکھا دی گئی ہوتی۔
اگر ابنٹو پاکستان نامی کوئی چیز ہے تو اسکو اسکی تقسیم کا بندوبست تو کرنا ہی چاہیے۔
جی فیصل بھائی، ابھی گزشتہ دنوں اوبنٹو 10.04 کی ریلیز پارٹی کراچی، لاہور اور چند شہروں میں منعقد ہوئي۔ دعوت عام تھی، تمام آنے والے افراد کو سی ڈیز سے جی بھر کر نوازا گیا۔ یہ اوبنٹو کی تشہیر کے لیے ایک اچھا قدم تھا۔ میں بھی اس تقریب میں گیا تھا، 4 سی ڈیز ملیں 🙂
میں تو سرجی اگر کوئی فلم شلم دیکھنی ہو تو آن لائن سٹریمنگ ہی کر لیتا ہوں۔ ہیکن لگتا ہے اسے بھی ٹرائی کرنا پڑے گا۔ معلومات دینے کا شکریہ!