Faisaliat- فیصلیات

ایمزون پر موجود کتابیں پڑھیئے۔۔ بالکل مفت

Posted in urdu by Shah Faisal on اگست 16, 2012

صاحبو اگر آپ بھی بندہ ناچیز کی طرح مفت خورے یا کنجوس ہیں تو یہ خبر آپکے اچھی ہے، گرچہ شائد نئی نہ ہو۔

ویسے تو کاپی رائٹ سے باہر کتابیں آپکو بہت سی سائیٹس پر مل جائیں گی لیکن عموماً یہ سب کتابیں نہایت پرانی ہوتی ہیں اور ان میں سے بہت سی شاید زمانہ حال کے حوالے سے اپنی افادیت اگر بالکل ختم نہیں تو کم از کم کافی کم ضرور کر چکی ہوتی ہیں۔
ایسے میں کیا ہی بات ہے جب ایمزون جو دنیا میں کتابوں کی شاید سب سے بڑی دکان ہے، پر موجود نت نئی کتانیں آپکو بالکل مفت مل جائیں۔ دھیان رہے کہ میں برقی کتابوں یعنی ای بکس کی بات کر رہا ہوں۔ انکو آپ ای بک ریڈر مثلاً ایمزون کنڈل یا ایمزون کی جانب سے مہیا کردہ کسی بھی طریقے (ونڈوز، میک، آئی او ایس، انڈرائڈ، ونڈوز فون، کسی بھی ویب براؤز وغیرہ) پر آرام سے پڑھ سکتے ہیں۔ اس کے لئے صرف یہ ضروری ہے کہ آپکا ایمزون میں اکاؤنٹ ہونا چاہئے۔ ایک (خاصی) بُری خبر البتہ یہ ہے کہ ایمزون اپنی برقی کتب پاکستان کے کسی پتے پر بنائے گئے کسی اکاؤنٹ پر نہیں بھیجتا۔

ویسے تو کئی ویب سائیٹس آپکو ایمزون پر چھپنے والی مفت کتابوں کے بارے میں بتائیں گی لیکن دو ویبسائیٹس جو مجھے کار آمد لگی ہیں وہ ڈیلی فری ای بکس اور ون ہنڈرڈ فری بکس ہیں۔ ان میں سے اول الذکر کا ایک ونڈوز فون ایپ بھی موجود ہے جس سے مجھے اسکے استعمال میں کافی آسانی ہوتی ہے کہ کہیں بھی بیٹھے بٹھائے میں مفت کتابیں خرید سکتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ اینڈرائڈ اور او آئی ایس میں بھی یقنا ایسی ایپس موجود ہوں گی جو ان یا ان جیسی ویبسائیٹس کےلئے مخصوص ہونگی۔ اگر نہ بھی ہوں تو آر ایس ایس فیڈز تو ہیں ہی جس کے ذریعے آپ ان پر موجود نئے مواد کو باآسانی دیکھ سکتے ہیں۔
اگر آپکی نظر میں بھی ایسی کوئی سائیٹس ہیں تو ضرور بتائیے۔

9 Responses

Subscribe to comments with RSS.

  1. shakirkablog said, on اگست 18, 2012 at 1:13 شام

    میرے پاس تو کوئی دو تین ہزار پی ڈی ایف ہیں اپنی فیلڈ سے متعلق۔ ساری دو نمبری سے اکٹھی کی ہوئی۔ لیکن مجھے انہیں پڑھنے کے لیے پرنٹ لینا پڑتے ہیں۔ ای ریڈر پر سنا ہے پی ڈی ایف کی بیڑی غرق ہو جاتی ہے۔ اور ٹیبلٹ ابھی کوئی دستیاب نہیں ہے ادھر مناسب قسم کا۔ گوگل کا نیکسس آیا تھا لیکن ابھی سو ڈالر تک مہنگا بک رہا ہے پاکستان میں۔ دیکھیں کب سنی جاتی ہے ان کتب کی۔

    • Shah Faisal said, on اگست 22, 2012 at 7:42 شام

      ای ریڈر کی سکرین چھوٹی یعنی چھ انچ کی ہوتی ہے۔ اس لئے اس پر اے فور سائز کی پی ڈی ایف پڑھنا جوئے شیر لانا ہے۔ ویسے کئی طریقے ہیں لیکن کافی محنت طلب۔ مثلا دو کالمی صفحات کو یک کالمی میں تبدیل کر کے پڑھنا یا اگر پی ڈی ایف کا ٹیکسٹ کشید کیا جا سکتا ہے تو اسے دوبارہ پی ڈی ایف یا ٹیکسٹ فائل میں تبدیل کر کے پڑھنا۔
      میری ناقص رائے میں اے فور سائز کے لئے کم از کم نو انچ کی سکرین ہونا چاہئے۔ ورنہ آپکو مسلسل زوم ان، آؤٹ کر کے پڑھنا پڑیگا۔

  2. ارتقاءِ حيات said, on نومبر 25, 2012 at 8:18 شام

    السلام علیکم۔۔۔!!!
    امید ہے کہ مجھے جن کتب کی تلاش ہے ان کو آپ لوگ مہیا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے میری ان احباب سے جو تاریخ و اسلامی تاریخ میں دلچسپی رکھتے ہیں اور خاص کر وہ کہ جن کے پاس اس حوالے سے درجہ ذیل کتب اردو ترجمہ میں (یونی کوڈ ،ان پیج اور پی ڈی ایف )میں موجود ہوں یا ایسا لنک و ویب سائیٹ کا علم ہو جہاں یہ کتب اردو ترجمہ میں دستیاب ہوں ، مہربانی فرما کر لنک فراہم کر دیجئے:

    تفسیر عزیزی
    بہیقی
    سیرۃ ابن ہشام
    سیرۃ ابن اسحاق
    سیرت حلبیہ
    عہد زریں
    قاضی محمد سلیمان منصور پوری کی "رحمۃ اللعالمین”
    تاریخ الخلفاء
    طبقات ابن سعد
    فتح الباری
    اخبار مکہ
    الاستیعاب
    الاصابہ
    وفاء الوفاء
    معارف ابن قتیبہ
    کتاب الاشتقاق
    معجم البلدان
    مجمع البحار
    کتاب المحبر و اسواق العرب لمحمد حبیب (مزروقی)
    معالم التنزیل
    المسبوط للسرخی
    عیون الاثر
    النکۃ العیون
    جواہر الحسان (ثعلبی ؒ)
    جوامع السیرت
    مجموعہ تفاسیر امام سندھی (مولانا عبید اللہ سندھی)
    ترجمان القرآن (مولانا ابو کلام آزاد)
    الوحی المحمدی (سید رشید رضا صاحب)
    توریت (بائبل قدیم)

    • Shah Faisal said, on نومبر 30, 2012 at 11:09 صبح

      وعلیکم السلام
      معافی چاہتا ہوں، مجھے ان میں سے کسی بھی کتاب کا علم نہیں، برادرم ابو شامل شائد کچھ مدد کر سکیں۔

    • hafiz imran ilahi said, on فروری 6, 2014 at 5:09 شام

      میرے پاس ان کتابوں مین سے بہت ساری کتابیں موجود ہیں اگر آپ کو ضرورت ہے تو رابطہ کریں

  3. دلشاد ھاشمی said, on مارچ 5, 2017 at 5:55 صبح

    جناب! یہ بتائیں کی کیا ہم دیگر پی ڈی ایف کتابیں ایمیزون کنڈل پر پڑھ سکتے ہیں ( انہیں کنڈل پر ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں؟/دوسرے ڈوائس میں ڈاؤنلوڈ کرکے کنڈل میں منتقل کر کے پڑھ سکتے ہیں؟ دونوں کی کیا صورت ہے).
    مزید یہ بتائیں کہ کیا اردو اور عربی یا فارسی کی پی ڈی ایف کتابیں بھی پڑھ سکتے ہیں؟

    • Shah Faisal said, on مارچ 5, 2017 at 9:03 شام

      جناب آپ کیلیبر نامی سوفٹویئر استعمال کر کے پی ڈی ایف کتابیں کنڈل میں منتقل کر سکتے ہیں۔ ویسے آپ ایمزون کی اپنی سروس بھی استعمال کر سکتے ہیں، اسکا نام ہے سینڈ ٹو کنڈل۔ پی ڈی ایف کی صورت میں آپ کسی بھی زبان کی کتاب کنڈل پر دیکھ سکتے ہیں کیونکہ پی ڈی ایف فائل دراصل انفرادی صفحات کی تصاویر کا مجموعہ ہوتی ہے۔

      https://calibre-ebook.com/

      https://www.amazon.com/gp/sendtokindle

      امید ہے آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا 🙂

  4. آصف اقبال said, on مارچ 9, 2019 at 2:24 صبح

    الاستیعاب کا اردو ترجمہ چاہیئے

  5. Mudassir bhatti said, on اپریل 12, 2020 at 2:13 صبح

    ہمیں کتابیں پڑھنے کی ضرورت ہے وہ چاہے کہیں بھی دستیاب ہوں حال ہی میں مجھے ایک ویب سایٹsirfurdu.com دیکھنے کا موقع ملا اور پھر اس کے منتظمین سے بھی رابطے کا موقع ملا ان کا ایک واٹس ایک گروپ ہے جس میں وہ لوگ کتابوں کا اشتراک کرتے ہیں اگر آپ ان کے قواعد و ضوابط کا خیال رکھ سکتے ہیں تو اس سے اچھا گروپ کوئی نہیں ہو گا


جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: