ابنٹو : تیز سے تیز تر
صاحبو اگر آپ میری طرح بد قسمت ہیں کہ مائکروسوفٹ ونڈوز سے آپکی جان چھڑائے نہیں چھوٹتی تو یقیناً اور بہت سے شکووں کے علاوہ ایک شکوہ آپکو رفتار کا بھی ہو گا۔ اب اگر دہرے پراسیسر اور ایک گیگا ریم کے ساتھ بھی کمپیوٹر مر مر کر چلے تو شکوہ تو جائز ہوا نا؟ ایسے میں اگر تقابل کیا جائے لینکس کے ساتھ تو عموماً لینکس نظام مثلاً ابنٹو یا ڈیبین تیز رفتار ہوتے ہیں۔ اس بات کا یقین مجھے پہلے بھی تھا لیکن ابنٹو کے تازہ نسخے نے اس یقین کو مزید پختہ ہی کیا ہے۔
لیکن اگر آپکو اندازہ نہیں کہ میں کیا کہہ رہا ہوں تو ابنٹو کا نیا نسخہ 9.04 المعروف جانٹی جیکالوپ آزمائیے۔ گھبرائیے نہیں۔ اسمیں گھاٹا کوئی نہیں کہ ونڈوز کے برعکس ایک تو یہ نظام مفت ہے پھر لائیو سی ڈی یا یو ایس بی کی مدد سے اپنے کمپیوٹر میں کسی قسم کی تبدیلی کیے بغیر اس نظام کو آزما سکتے ہیں (ویسے میں نے تو اس مرتبہ تنصیب بھی سی ڈی کی بجائے یو ایس بی سے، بذریعہ یونیٹ بوٹن، کی ہے)۔ ہاں مستقل بنیادوں پر استعمال کیلئے بہتر ہے کہ تنصیب یاانسٹالیشن کر لیں۔ ویسے آپ میری طرح اپنے کمپیوٹر کو دہریہ بھی بنا سکتے ہیں یعنی وہ ونڈوز اور لینکس ابنٹو دونوں نظاموں پر چلے ۔ رہی بات ابنٹو کے حصول کی تو آپ اسے انٹرنیٹ پر سے مفت اتار سکتے ہیں اگر آپ تیز رفتار انٹرنیٹ کے مالک ہیں تو۔ دوسری صورت میں کینانکل کو لکھ بھیجئے، وہ آپکو مفت سی ڈی بھیج دیں گے گرچہ چند ہفتوں کا انتظار کرنا پڑے گا۔
ابنٹو سے اب میرے تعلق کو خاصا عرصہ ہو گیا ہے، ٹھیک سے یاد نہیں لیکن دو برس سے سوا ہونے کو آئے ہیں۔ اسی موضوع پرگزشتہ تحاریر آپ یہاں، یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ میرے ابنٹو کے استعمال کی چند ایک وجوہات ہیں، مثلاً:
ابنٹو مفت ہے، لینکس کی تقریباً تمام اقسام مفت ہی ہیں۔ آپ قانونی طور پر انکو انٹرنیٹ سے حاصل کر سکتے ہیں، تقسیم کر سکتے ہیں، بیچ سکتے ہیں۔
ابنٹو کا ہر چھ ماہ بعد بہتر، نیا نسخہ منظر عام پر لایا جاتا ہے۔ اس چھ ماہی نسخے کے علاوہ ہر تین سال بعد ایک طویل مدتی نسخہ لایا جاتا ہے جو ان لوگوں کیلئے ہے جو زیادہ مہم جو فطرت نہیں رکھتے اور تین سال تک کوئی بڑی تبدیلی نہیں چاہتے۔
ابنٹو اور لینکس کی دیگر اقسام پرانے کمپیوٹرپر ونڈوز کی نسبت بہتر رفتار کی حامل ہیں۔ ان اقسام میں سے بھی چند ایک خصوصیت کے ساتھ پرانے کمپیوٹروں کیلئے بنائی جاتی ہیں۔ ایک اچھی مثال ابنٹو کی ایک قسم زبنٹو کی ہے۔
وائرس وغیرہ کا کوئی جھنجٹ نہیں۔
لوگ رضاکارانہ طور پر آپ کی مدد کرتے ہیں، مثلاً اپنے مکی بھائی نے ایک پورا فورم اس مقصد کے لئے ترتیب دے رکھا ہے، لینکس پاکستان والے بھی مدد کرتے ہیں اور ابنٹو کے اپنے فورم تو موجود ہیں ہی۔ لوگ آپکی مدد کرینگے لیکن آپ میں شکر گزاری، صبر، اپنی بات بہتر طریقے سے بیان کرنے کی صلاحیت اور کچھ سیکھنے کی لگن ہونا شرط ہے۔ سیکھ کر اوروں کو سکھانے کی لگن تو سونے پر سہاگہ ہے۔
تقسیم اور تبدیلی کی آزادی کی وجہ سے لینکس کی بیشمار اقسام ہیں۔ خود ابنٹو بھی لینکس کی ہی ایک قسم ہے لیکن اسکی بھی آگے کئی اقسام ہیں۔ اس سب کا فائدہ یہ ہے کہ آپ اپنے مطلب کی چیز ڈھونڈ لیتے ہیں۔ مثلاً اب میں اپنے سفری، بلکہ بستری کمپیوٹر کیلئے ابنٹو کا یہ نسخہ آزمانے کا سوچ رہا ہوں۔
مختصر یہ کہ اس سب میں فائدہ ہی فائدہ ہے نقصان کوئی نہیں۔ آزمائش شرط ہے۔ آپکے تجربات کا انتظار رہیگا۔
محترم فیصل صاحب! بہت اچھا کیا جو 9.04 کے اجراء کا احوال بلاگ پر تحریر کر دیا۔ہم خود اوبنٹو کے پرانے صارف ہیں۔ آپ کی یہ تحریر نئے صارفین کو اوبنٹو کے استعمال پر ابھارنے والی ہے ۔
تحریر میں "دہریے” والی بات خوب کہی آپ نے۔
میں پہلے ہی دن جانٹی نصب کرچکا ہوں۔ اور اس بار جو انہوں نے بوٹ میں تبدیلیاں کی ہیں وہ تو زبردست ہیں۔ البتہ مجھے نیا نوٹیفیکیشن ڈیمن کچھ پسند نہیں آیا۔ میرے بھائیوں اور بہن نے تو آٹھ اعشاریہ چار کو اپگریڈ کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔
میں آجکل ایکس ابنٹو اور ابنٹو دونوں استعمال کررہا ہوں۔ آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ آجکل میں اور مکی مل کر ایکس ابنٹو کو اردو میں ڈھالنے کی کوشش کررہے ہیں۔
شکریہ ابو شامل اور مکی بھائی
شکریہ نعمان، میں نے بھی اسکے بوٹ اپ سے متاثر ہو کر ہی یہ تحریر لکھی ہے۔
ابنٹو کو اردوانے کی خبر تو آپ نے بہت اچھی سنائی ہے۔ کاش میں آپکے ساتھ شامل ہو سکتا لیکن وقت کی تتنگی کوئی کام کا کام ہی نہیں کرنے دیتی۔ ویسے مکمل نظام کی جگہ اگر اپلیکیشنز مثلاً اوپن افس وغیرہ اردوائے جائیں تو شائد کام کچھ آسان ہو جائے۔ بہرحال میری نیک تمنائیں آپکے ساتھ ہیں۔
بہترین تحریر ہے اور نو آموزوں کے لیے انتہائی کارآمد ہے..
نا معلوم وجوہات کی بنا پر ورچوئل باکس میں اپ ڈیٹ کرنے کے بعد اس نے چلنے سے صاف انکار کردیا۔۔ لیکن میں نے آپ کا یو ایس بی والا طریقہ آزمایا ہے اور بہترین پایا۔۔ فیڈورا کا نیا ورژن بھی بس آیا ہی چاہتا ہے پھر ہم بھی اپگریڈہوجائیں گے۔۔
جناب، آپ کے ڈاک پڑھ کے ڈاونلوڈ تو کر لیا ھے مگر آگے پھس گیا ہوں۔ مدد درکار ہے۔
یہ انسٹال کیسے ہوتا ہے۔؟ اوبنیتو کا جو لنک آپ نے دیا ہے، اس سے ڈاونلوڈ کر کے سیٹ اپ بھی چلا لیا’ مگر اس کے بعد ری بوٹ کیا تو ڈوس کھل جاتاہے/ اس سے آگے کیآ کرناھی/؟
غفران بھیا
گیمز اسپر وهی چلیں گی جو لینکس کیلءے لکھی گءی هوں مثلا یه دیکھءے
http://www.linuxgames.com/
اسکے علاوه ونڈوز گیمز آپ بذریعه واءن چلا سکتے هیں لیکن میرا نهیں خیال که یه بهت اچھا خیال هے۔
آپ انسٹالیشن کے بعد کهاں تک پهنچے هیں؟ کیا گرب انسٹال هو گیا هے؟ کیا آپ اسے لاءیو سی ڈی سے چلا پا رهے هیں؟ اگر سکرین شاٹ بھیج سکهیں تو زیاده آسانی وه گی لیکن یه ممکن نهیں تو زبانی کچھ تفصیل بتاءیے که مسءلے کی نوعیت کا اندازهو سکے۔ شکریه
اور اس پر گیمز چلتی ہیں کیا ؟
ڈاونلود کر کے پھر انسٹال کیا تو انسٹال ہو گیا پحر ری بوٹ کا میسج آیا۔ ری بوت کر کے اوبنتو کھولا تو ڈوس کھل گیا۔
اب یو اس بی مین ڈال کر انسٹال کرنے لگا ہوں تاکی ریبعٹ کرنے کے بعد بھی معجعد رہء۔/
میں نے بھی یو اسی بی ہی میں ڈال کر ٹیسٹ کیا ہے
اگرچہ ٹائم تو کافی لگا لیکن کام بن گیا
HELP – HELP – HELP
==================
I have installed ubuntu and installed fonts. But not getting all fonts working. Alvi Nastaliq is working and Jameel Nastaliq but not kasheedah and nafees and nasakh asia type and ….
m depressed 😦
any clue?
cant type urdu as well
ab yeh kuleedi takhtay ka kia karoon?
Dear Duffer
You should make a hidden folder (.fonts) in your home folder and copy all the font files that you want to use, there. Reboot or logoff if necessary.
About the urdu keyboard, it should work by default. Just add the keyboard applet in one of the bars and from there, you can select Pakistan and Urdu as keyboard.
Let me know if the issue is still there.
Regards
السلام علیکم جناب
ابھی ہم نے لینکس کو چلانے کی ہمت نہیں کی
کیا دہرا آپریٹنگ سسٹم رکھ سکتے ہیں؟ یعنی ونڈوز اور لینکس دونوں ایک کمپیوٹر میں؟
وعلیکم السلام جناب
تشریف آوری کا شکریہ
آپ بالکل دہرا سسٹم رکھ سکتے ہیں۔ مجھے تو کئی برس ہو گئے ایسا کرتے ہوئے۔ یہ ربط دیکھئے، امید ہے کچھ اندازہ ہو جائے گا۔
https://help.ubuntu.com/community/WindowsDualBoot
نعمان صاحب اللہ آپ کو اس کجر عظیم دے بڑا اچّھا کام شروع کیا ہے آپنے ایکس اوبنٹو سست رفتار اور بوڑھے کمپیوٹروں کے لئے اکسیر حیات ہے اللہ جزائے خیر دے آپکو ترجمہ جلد سے جلد پورا کرکے مطلع فرمائیں ہو سکے تو ڈاک کے ذریعہ سی ڈی چاہنے والوں کے لئے تھوڑی بہت رقم لیکر اردو ترجمہ والے ایکس اوبنٹو کی سی ڈی کی شپنگ شروع فرمالیں یقیناً ایسا کرنے سے پاکستان اور ہندوستان جیسے ملکوں کے لوگ آپسے کافی فیضیاب ہونگے اور یقیناً یہ صدقہء جاریہ ہوگا
عبداللہ بھائی
اگر آپ نعمان صاحب سے براہ راست رابطہ کر لیں تو زیادہ بہتر ہو گا کہ مجھے نہیں معلوم کہ وہ یہاں آنے والے تبصرے پڑھ رہے ہیں یا نہیں۔
یہ اپنے نعمان یعقوب صاحب ہی ہیں۔
خاک ہوجائیں گے ہم تم کو خبر ہونے تک..!!
[…] جبکہ میری لینکس سے متعلق کچھ پچھلی تحاریر آپ یہاں اور یہاں پڑھ سکتے ہیں، گویا آپ پڑھ ہی تو لیں […]